QR CodeQR Code

پاراچنار میں موسم سرد ہوگیا، بجلی کی بندش بدستور برقرار

18 Nov 2020 03:25

عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرم کے خیبر پختونخوا میں شامل ہونے کے بعد کم از کم بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عوامی مشکلات کا کسی حد تک ازالہ ہوسکے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں موسم سرد ہوگیا ہے، جس کے باعث جلانے والی لکڑی کی مانگ اور اس کے قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ سردی کے دوران ہی بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ پاراچنار میں سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث عوام کیلئے بجلی کا استعمال بڑھ اور بجلی کی ضرورت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ تاہم پاراچنار میں سردی میں اضافہ کے باوجود بھی بجلی کی فراہمی جوں کی توں ہے۔ جس پر عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرم کے خیبر پختونخوا میں شامل ہونے کے بعد کم از کم بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عوامی مشکلات کا کسی حد تک ازالہ ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 898443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898443/پاراچنار-میں-موسم-سرد-ہوگیا-بجلی-کی-بندش-بدستور-برقرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org