0
Wednesday 18 Nov 2020 10:48

پینٹاگون کا افغانستان اور عراق سے 2 ہزار 500 فوجیوں کی واپسی کے لیے تیار رہنے کا حکم

پینٹاگون کا افغانستان اور عراق سے 2 ہزار 500 فوجیوں کی واپسی کے لیے تیار رہنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے افغانستان اور عراق سے امریکی فوجیوں کے مزید انخلا کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون نے کمانڈروں کو افغانستان اور عراق سے 2 ہزار 500 فوجیوں کی واپسی کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی جریدہ فارن پالیسی کے مطابق 2 ہزار فوجی افغانستان اور 500 عراق سے واپس بلائے جائیں گے۔ اس وقت افغانستان میں 4 ہزار 500 اور عراق میں 3 ہزار امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ امریکی جریدے کے مطابق 15 جنوری تک فوج میں کمی مکمل کرلی جائے گی تاہم فوج واپس بلانے کا حتمی فیصلہ وائٹ ہاوَس کرے گا اور رواں ہفتے کے آخر تک فوجیوں کی واپسی کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے نے کہا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاف اب بھی مشروط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے مزید امریکی فوجیوں کے انخلاف کا انحصار تشدد میں کمی اور فروری میں طالبان کے ساتھ طے پائی گئیں دیگر شرائط پر ہو گا۔ جنرل مارک ملے کا کہنا تھا کہ ہم سوچ سمجھ کر اور ذمہ داری کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ ان شرائط کے ساتھ ختم کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں افغانستان میں داؤ پر لگے ہوئے امریکہ کے اہم قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی ضمانت دیں۔
خبر کا کوڈ : 898470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش