0
Wednesday 18 Nov 2020 11:05

بلاول بھٹو کی جان کو خطرہ، ہائیکورٹ کا سکیورٹی فراہم کرنیکا حکم

بلاول بھٹو کی جان کو خطرہ، ہائیکورٹ کا سکیورٹی فراہم کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو بلاول بھٹو زرداری کی سکیورٹی کے انتظامات کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بلاول بھٹو کو ذاتی سکیورٹی گارڈ اور کالے شیشے والی گاڑی استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔ عدالت نے بلاول بھٹو کو عوامی مقامات پر مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹس سے لگتا ہے بلاول بھٹو کی جان کو خطرات لاحق ہیں، ایسی صورتحال میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی، ہماری نظر میں بلاول بھٹو کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 898477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش