QR CodeQR Code

پشاور یونیورسٹی میں کورونا کے مثبت کیسز پر ایم بی اے کی کلاسز بند

18 Nov 2020 11:21

ڈائریکٹر آئی ایم سٹڈیز کا کہنا ہے کہ متعلقہ کلاس کے دیگر طلبہ میں بھی کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ سٹیڈیز کے طلبہ میں کورونا کے مصدقہ کیسز رپورٹ ہونے پر ڈپارٹمنٹ کو  بند کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر آئی ایم سٹیڈیز کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ سٹیڈیز کے طالبعلم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے پیش نظر ایم بی اے پروگرام سمسٹر 4 کی کلاسز 2 ہفتوں کیلئے بند کردی گئیں۔ ڈائریکٹر آئی ایم سٹڈیز کا کہنا ہے کہ متعلقہ کلاس کے دیگر طلبہ میں بھی کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 898478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898478/پشاور-یونیورسٹی-میں-کورونا-کے-مثبت-کیسز-پر-ایم-بی-اے-کی-کلاسز-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org