0
Saturday 6 Aug 2011 18:14

افغانستان،نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 37 فوجی ہلاک، طالبان کا ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعوٰی

افغانستان،نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 37 فوجی ہلاک، طالبان کا ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعوٰی
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے وردک میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے سینتیس اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے، جبکہ ہلمند میں نیٹو کی بمباری میں آٹھ شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی اخبار اور غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹو حکام نے کابل میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نیٹو ہیلی کاپٹر صوبہ وردک میں طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے تینتس فوجیوں میں اکثریت نیٹو کی ہے، ادھر ہلمند میں نیٹو کی فضائی بمباری میں آٹھ شہری ہلاک ہو گئے۔ طالبان ترجمان نے ٹیلیفون پر غیرملکی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کہ صوبہ وردک میں آپریشن کے دوران نیٹو ہیلی کاپٹر طالبان مجاہدوں نے گرایا۔
دیگر ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں نیٹو فوجیوں کے ساتھ افغان فوجی بھی شامل ہیں۔ اتحادی اور افغان حکام کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے واردک میں طالبان نے ایک نیٹو ہیلی کاپٹر اس وقت مار گرایا جب وہ طالبان کے خلاف ایک آپریشن میں حصہ لے رہا تھا۔ افغان ترجمان کے بتایا کہ کہ ہیلی کاپٹر کو راکٹ کے ساتھ واردک صوبہ کے ضلع سید آباد میں نشانہ بنایا گیا۔ مذکورہ علاقہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سرحد کے پاس ہے اور طالبان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ گرایا جانے والا ہیلی کاپٹر امریکی افواج کے استعمال میں تھا جسے طالبان نے راکٹ سے مار گرایا ہے۔
بعض دیگر ذرائع کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے وردک میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار اکتیس امریکی فوجیوں سمیت اڑتیس افراد ہلاک ہو گئے، افغان صدر حامد کرزئی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں امریکا کے اسپیشل فورسز کے اکتیس اہلکار ہلاک ہوئے، صدارتی بیان میں افغان صدر کی جانب سے تعزیتی پیغام امریکی صدر اوباما اور متاثرہ افراد کے خاندان کو بھیجا گیا ہے، ہیلی کاپٹر پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے تردید سامنے آئی ہے۔ بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر اس وقت گر کر تباہ ہوا، جب اتحادی افواج طالبان کے خلاف آپریشن کر رہے تھے۔ آپریشن کے دوران 7 افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ 
خبر کا کوڈ : 89848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش