QR CodeQR Code

انڈین طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

18 Nov 2020 11:59

پاکستان ایوی ایشن نے ائیرپورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 30 سالہ مسافر محمد نوشاد کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے ایئر پورٹ پر موجود ڈاکٹر کو بلایا۔ معائنے کے بعد ڈاکٹر نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم بتایا گیا ہے کہ مسافر کی ہلاکت لینڈنگ سے قبل ہی ہو چکی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام کے مطابق ایک انڈین طیارے نے ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ منگل کی شب پاکستان ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے نجی کمپنی گو ایئر کا طیارہ 197 مسافروں کو ریاض سے دہلی لے جا رہا تھا۔ دوران پرواز ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوئی اور فلائٹ G8- 6658A کے پائلٹ نے کراچی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ایوی ایشن نے ائیرپورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 30 سالہ مسافر محمد نوشاد کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے ایئر پورٹ پر موجود ڈاکٹر کو بلایا۔ معائنے کے بعد ڈاکٹر نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم بتایا گیا ہے کہ مسافر کی ہلاکت لینڈنگ سے قبل ہی ہو چکی تھی۔ بعد ازاں طیارہ فیول بھروانے کے بعد دہلی روانہ ہو گیا۔


خبر کا کوڈ: 898486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898486/انڈین-طیارے-کی-کراچی-ایئرپورٹ-پر-ہنگامی-لینڈنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org