QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ نے آصف اشرف جلالی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

18 Nov 2020 12:15

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں تحریک لبیک کے سربراہ آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اشرف جلالی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس شہرام سرور چودھری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ گذشتہ سماعت پر سمن آباد پولیس نے آصف اشرف جلالی کو تفتیش میں بے گناہ قرار دیا تھا۔

آصف جلالی کی طرف سے عارف اعوان اور شیخ اکرام ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ توہین آمیز گفتگو کا الزام ہے، جو بے بنیاد ہے، وہ سیدہ فاطمہ کو بے خطا سمجھتے ہیں۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی۔ اس موقع پر عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 898491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898491/لاہور-ہائیکورٹ-نے-آصف-اشرف-جلالی-کو-رہا-کرنے-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org