0
Wednesday 18 Nov 2020 12:16

24 گھنٹوں میں 3321 ہسپانوی شہری کورونا کا شکار

24 گھنٹوں میں 3321 ہسپانوی شہری کورونا کا شکار
اسلام ٹائمز۔ اسپین میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اسپین میں کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے گزشتہ ہفتے 1082 افراد کی جان لی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار تین سو اکیس مزید افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اسپین میں مجموعی طور پر کورونا کے 1496864 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اب تک کل 41253 افراد کرونا وائرس کے باعث موت کا شکار ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 898492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش