QR CodeQR Code

24 گھنٹوں میں 3321 ہسپانوی شہری کورونا کا شکار

18 Nov 2020 12:16

کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اسپین میں مجموعی طور پر کورونا کے 1496864 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اب تک کل 41253 افراد کرونا وائرس کے باعث موت کا شکار ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسپین میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اسپین میں کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے گزشتہ ہفتے 1082 افراد کی جان لی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار تین سو اکیس مزید افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اسپین میں مجموعی طور پر کورونا کے 1496864 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اب تک کل 41253 افراد کرونا وائرس کے باعث موت کا شکار ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 898492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898492/24-گھنٹوں-میں-3321-ہسپانوی-شہری-کورونا-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org