0
Wednesday 18 Nov 2020 12:39

بلوچستان حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا جب کہ سرکاری و نجی دفاتر، ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز سمیت تمام مقامات پر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام تفریحی مقامات شام 6 بجے کے بعد بند کر دیے جائیں گے، شاپنگ مالز، مارکیٹ، شادی ہال اور ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ 23 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 898503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش