QR CodeQR Code

سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف سریاب کے رہائشیوں کا احتجاج، روڈ بلاک

18 Nov 2020 12:43

شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں سریاب کے گردونواح میں گیس پریشر بالکل نہیں ہے اور بچے بوڑھے بیمار ہو رہے ہیں، کئی دفعہ اعلٰی حکام کو آگاہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو سوئی سدرن گیس کمپنی کا گھیراؤ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کیخلاف سریاب روڈ کوئٹہ کے رہائشیوں کا احتجاج، برما ہوٹل کے قریب سریاب روڈ کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں۔ تفصیلات کے مطابق گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف بڑی تعداد میں مرد و خواتین شہریوں نے احتجاجاً برما ہوٹل کے قریب روڈ کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں سریاب کے گردونواح میں گیس پریشر بالکل نہیں ہے اور بچے بوڑھے بیمار ہو رہے ہیں، کئی دفعہ اعلٰی حکام کو آگاہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، اگر گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو سوئی سدرن گیس کمپنی کا گھیراؤ کرینگے۔
 


خبر کا کوڈ: 898504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898504/سوئی-سدرن-گیس-کمپنی-کیخلاف-سریاب-کے-رہائشیوں-کا-احتجاج-روڈ-بلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org