QR CodeQR Code

تحریک لبیک کا آصف اشرف جلالی کے استقبال کا اعلان

18 Nov 2020 13:12

کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں ترجمان تحریک لبیک کا کہنا تھا کہ کارکن کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچیں اور ریلی کی شکل میں آصف اشرف جلالی کو جیل سے انکی رہائشگاہ شاد باغ لایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ اور تحریک صراط مستقیم کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ تمام کارکن کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچیں اور آصف اشرف جلالی کا استقبال کریں۔ کارکنوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں ترجمان نے کہا ہے کہ آصف اشرف جلالی کو آج شام کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا جائے گا، جس پر تمام کارکن کوٹ لکھپت پہنچیں اور ایک ریلی کی شکل میں آصف اشرف جلالی کو جیل سے شاد باغ ان کی رہائش گاہ لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ توہین آمیز خطاب کرنے پر لاہور کے تھانہ سمن آباد میں آصف اشرف جلالی کیخلاف علامہ امتیاز کاظمی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ قبل ازیں سیشن کورٹ نے آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، تاہم لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کے بیان پر ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ پولیس نے بیان دیا کہ ملزم تفتیش میں بے گناہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 898514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898514/تحریک-لبیک-کا-آصف-اشرف-جلالی-کے-استقبال-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org