QR CodeQR Code

کراچی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

18 Nov 2020 13:18

گرفتار ٹارگٹ کلر محی الدین عرف ماسٹر دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم نے 2018ء میں اسامہ اور شفیق کالا کے ساتھ مل کر رینجرز پر بھی حملہ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے کراچی کے علاقے سیکٹر فائیو ڈی سو کوارٹر  میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر محی الدین عرف ماسٹر دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم نے 2018ء میں اسامہ اور شفیق کالا کے ساتھ مل کر رینجرز پر حملہ کیا تھا، حملہ کورنگی نمبر 6 زمان ٹاؤن میں کیا گیا تھا، جس میں ایک جوان جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم قتل، اقدام قتل، جلاؤ گھیراؤ، بھتہ خوری میں ملوث ہے۔


خبر کا کوڈ: 898515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898515/کراچی-ایم-کیو-لندن-کا-ٹارگٹ-کلر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org