0
Wednesday 18 Nov 2020 14:07

مولانا فضل الرحمٰن الزام لگانے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمٰن الزام لگانے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن الزام لگانے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں اور شبر زیدی پر لگایا گیا الزام انتہائی بھونڈا اور غیرذمے دارانہ تھا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جدید اربن ٹرانسپورٹ الیکٹرک ہو گی، اس میں باڑ لگی ہوئی ہو گی اور 80 کلومیٹر کی رفتار سے چلا کرے گی، ابھی اس کا ٹرائل چل رہا ہے اور ہم صبح سے 42 کلومیٹر چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پپری سے کراچی سٹی تک دو دو پھیرے لگائیں گے تاکہ یہ دیکھ لیں کہ لوگوں کا اس پر کیا رسپانس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 8 مہینوں میں 43 کلومیٹر کا ٹریک بنایا ہے، 14 کلومیٹر ٹریک نیا بحال کیا ہے اور یہ ریلوے نے اپنے طور پر کام کیا ہے جس پر ریلوے کے تمام مزدور اور افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمٰن سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کوئی الزام لگانے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں، شبر زیدی کا کل جو انہوں نے الزام لگایا وہ انتہائی بھونڈا، غیرذمے دارانہ، غیرشائستہ اور غیراخلاق ہے کہ شبر زیدی نے بات کی ہے کہ اس کا سرے سے کوئی وجود نہیں اور یہ جھوٹ پر مبنی الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اتنا شفاف الیکشن ہوتے ہوئے نہیں دیکھا جو گلگت بلتستان میں ہوا ہے، میں یہ اس لیے نہیں کہہ رہا کہ میں عمران خان کا وزیر ہوں بلکہ جتنا بڑا پن میں نے گلگت بلتستان میں دیکھا ہے کہ ایک جلسے سے دوسرے جلسے میں جاتے ہوئے دیکھے ہیں اور ایک جلسے میں مخالفوں کی کیپ پہلنے ہوئے لوگ دیکھے ہیں، یہاں کوئی کسی کے دفتر کے آگے سے گزر کے تو بتائے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ پنجاب میں کسی مخالف کے دفتر کے آگے سے گزرنا مشکل ہوتا ہے لیکن گلگت بلتستان میں مخالف پارٹیوں کے جلسوں میں ناصرف لوگوں نے شرکت کی اور سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 کی 23 سیٹوں میں جتنے ووٹ پول ہوئے، ڈبوں سے اتنے ہی ووٹ نکلے، یہاں کی طرح نہیں ہوا کہ ووٹ 800 یا ہزار ڈالے گئے اور نکلے 1200 ہوں، ایک اور دو ووٹوں پر امیدوار جیتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ جمہوریت جیتی ہے، جمہوریت کو فتح ہوئی ہے اور گلگت بلتستان کے لوگوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے نام پیغام میں کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اور نواز لیگ میں اتنی سمجھ بوجھ ہوتی تو الیکشن سے پہلے اتحاد کر لیتے، الیکشن بالکل مختلف ہو جاتے، اگلے سال آزادکشمیر کے الیکشن میں آپ اتحاد کر لیں اور پی ٹی آئی اس کی تیاری میں ہے، اگلے سال آپ آزادکشمیر میں رونا روئیں گے کہ تحریک انصاف کی حکومت بن گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 898520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش