0
Wednesday 18 Nov 2020 15:40

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے شام پر ایک اور میزائل حملہ، ایئر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے شام پر ایک اور میزائل حملہ، ایئر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے کئے گئے میزائل حملے کے ملکی ایئر ڈیفنس سسٹمز کے ذریعے ناکام بنا دیئے جانے کی اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رات کے اندھیرے میں ملکی ایئرڈیفنس سسٹمز نے دارالحکومت دمشق کی فضائی حدود کے اندر چند ایک اہداف کو نشانہ بنا کر ہوا میں تباہ کر دیا ہے جو دراصل اسرائیلی میزائل تھے۔ سانا کے مطابق شامی ایئرڈیفنس سسٹمز نے ملکی فضائی حدود کے خلاف ہونے والی اسرائیلی جارحیت کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے شامی عوام پر ہونے والے میزائل حملوں کا سلسلہ وقتا فوقتا جاری رہتا ہے جبکہ ہونے والے اکثر حملوں کو شامی ایئرڈیفنس سسٹمز کے ذریعے ناکام بنا دیا جاتا ہے۔ دوسری طرف شامی حکومت بھی بارہا اعلان کر چکی ہے کہ داعش سمیت شامی عوام کے خلاف برسرپیکار عالمی دہشتگردوں کو اسرائیل کی کھلی حمایت حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 898550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش