0
Wednesday 18 Nov 2020 17:30

مزار قائد بے حرمتی کیس، عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ خارج کردیا

مزار قائد بے حرمتی کیس، عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ خارج کردیا
اسلام ٹائمز۔ عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد بے حرمتی کیس خارج کردیا۔ پولیس نے مقدمہ بی کلاس یعنی جھوٹا قرار دینے کی رپورٹ جمع کرائی تھی اور اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ مدعی مقدمہ کی جائے وقوعہ پر موجودگی ثابت نہیں ہوئی، مدعی مقدمہ نے پولیس کو اپنا بیان بھی ریکارڈ نہیں کرایا۔ کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے پولیس کی جانب سے مقدمہ بی کلاس کرنے کی رپورٹ پر فیصلہ سناتے ہوئے  پولیس کی گئی بی کلاس کی رپورٹ مسترد کردی۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر و دیگر کے خلاف کیس سی کلاس یعنی منسوخ کردیا۔

عدالت نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر و دیگر کے خلاف مقدمے میں ٹھوس شواہد نہیں ہیں، ایسے کیس کو چلانا عدالتی وقت کا ضیاع ہوگا، شواہد کے مطابق کیس میں نہ کسی کو سزا ہوسکتی ہے اور نہ ہی مزید کارروائی کا کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے۔ عدالت نے صفدر اعوان کی زر ضمانت کی رقم بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کےخلاف پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے رشتے دار وقاص کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 898558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش