QR CodeQR Code

اے ٹی آئی کے بانی رکن علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی انتقال کرگئے

18 Nov 2020 18:52

مرحوم کی عمر 85 برس تھی۔ مرحوم دارلعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم تعلیمات بھی رہے۔ ملک بھر میں مرحوم کے ہزاروں شاگرد ہیں۔ مفتی جمیل احمد نعیمی 1936ء میں سہارن پور انڈیا میں پیدا ہوئے اور 1947ء میں پاکستان آئے۔ مرحوم نے 1960ء میں درس نظامی کی تکمیل کی اور 1963ء میں'' انجمن محبان اسلام'' تشکیل دی جس نے 1968ء میں ''انجمن طلباء اسلام'' کی شکل اختیار کر لی۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے بانی سرپرست، جمعیت علماء پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین اور شاہ احمد نورانی کے دیرینہ رفیق شیخ الحدیث علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کی عمر 85 برس تھی۔ مرحوم دارلعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم تعلیمات بھی رہے۔ ملک بھر میں مرحوم کے ہزاروں شاگرد ہیں۔ مفتی جمیل احمد نعیمی 1936ء میں سہارن پور انڈیا میں پیدا ہوئے اور 1947ء میں پاکستان آئے۔ مرحوم نے 1960ء میں درس نظامی کی تکمیل کی اور 1963ء میں'' انجمن محبان اسلام'' تشکیل دی جس نے 1968ء میں ''انجمن طلباء اسلام'' کی شکل اختیار کر لی۔ مرحوم 1970ء میں جمعیت علمائے پاکستان کے عہدیدار منتخب ہوئے اور جمعیت کی طرف سے صوبائی الیکشن میں حصہ لیا۔ مرحوم نے ساری زندگی تحریک تحفظ ختم نبوت اور تحریک نفاذ مصطفےٰ کی تگ و دو میں گزاری۔


خبر کا کوڈ: 898574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898574/اے-ٹی-آئی-کے-بانی-رکن-علامہ-مفتی-جمیل-احمد-نعیمی-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org