QR CodeQR Code

انتظامات نہ ہونے پر کراچی سرکلر ریلوے کا روٹ تبدیل، ریلوے حکام

18 Nov 2020 18:48

ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 کلومیٹر ٹریک پر ٹرین 35 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے نہیں چل سکتی، ٹریک اس قابل نہیں کہ سرکلر ٹرین کو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کراچی سرکلر ریلوے کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے، اب یہ ٹرین پیپری اسٹیشن سے سٹی اسٹیشن تک چلائی جائے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سٹی اسٹیشن سے اورنگی اسٹیشن تک 14 کلومیٹر ٹریک مکمل فعال نہ ہوسکا، ریلوے انجینئرز و ماہرین نے 14 کلومیٹر ٹریک کو سفر کے لئے کلیئرنس نہیں دی لہٰذا سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن کی طرف ٹرین نہیں جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اورنگی اسٹیشن تک 14 کلومیٹر ٹریک پر لیول کراسنگ بڑا مسئلہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 کلومیٹر ٹریک پر ٹرین 35 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے نہیں چل سکتی، ٹریک اس قابل نہیں کہ سرکلر ٹرین کو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا سکے۔ ریلوے حکام نے کہا کہ سٹی سے اورنگی تک لیول کراسنگ اور اسٹیشن کی تزئین نو کی وجہ سے فی الحال ٹرین نہیں چلے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ چودہ کلومیٹر ٹریک 15 سے 30 دسمبر تک سرکلر ٹرین چلائی جائے گی جبکہ کل 19 نومبر کو صرف 46 کلومیٹر ٹریک پر سٹی اسٹیشن سے پیپری تک ٹرین چلے گی۔


خبر کا کوڈ: 898577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898577/انتظامات-نہ-ہونے-پر-کراچی-سرکلر-ریلوے-کا-روٹ-تبدیل-حکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org