QR CodeQR Code

کیسکو حکام کی نااہلی، گزشتہ 12 گھنٹے سے کوئٹہ کے مرکزی علاقوں میں بجلی غائب

18 Nov 2020 19:04

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کئی بار حکام سے شکایت کی گئی لیکن تاحال بجلی بحال نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ کیسکیو حکام سے رابطے بھی کیا گیا لیکن بجلی غائب ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کیسکو حکام کی نااہلی، کوئٹہ کے شہری بجلی کو ترس گئے۔ گزشتہ 12 گھنٹے سے کوئٹہ کے مرکزی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔ کوئٹہ کے علاقے میگانگی روڈ کواری روڈ، بلوچی اسٹریٹ سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کئی بار حکام سے شکایت کی گئی لیکن تاحال بجلی بحال نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ کیسکیو حکام سے رابطے بھی کیا گیا لیکن بجلی غائب ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 898582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898582/کیسکو-حکام-کی-نااہلی-گزشتہ-12-گھنٹے-سے-کوئٹہ-کے-مرکزی-علاقوں-میں-بجلی-غائب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org