0
Wednesday 18 Nov 2020 19:07
پختونخوا حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

پشاور جلسہ، حکومتی کمیٹی سے کوئی مذاکرات نہیں ہوںگے، فیصل کنڈی

جلسے سے زبردستی نہیں روک سکتے مگر یہ مناسب موقع نہیں، کے پی حکومت
پشاور جلسہ، حکومتی کمیٹی سے کوئی مذاکرات نہیں ہوںگے، فیصل کنڈی
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں اضافے کے باعث خیبر پختونخوا حکومت نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال سے اپوزیشن کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلٰی محمود خان نے اپوزیشن سے رابطے کے لیے کابینہ رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزراء کمیٹی میں اکبر ایوب، شوکت یوسفزئی، سلطان محمد، تیمور جھگڑا اور کامران بنگش شامل ہیں۔ کمیٹی نے اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کو کل بدھ چار بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں دعوت دی ہے۔ کمیٹی نے سردار یوسف، مولانا لطف الرحمن، اکرم درانی، عنایت اللہ، سردار بابک اور شیر اعظم وزیر سے بھی رابطہ کیا ہے۔ کابینہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ کسی کو زبردستی جلسے جلوس کرنے سے نہیں روکتے مگر یہ موقع مناسب نہیں ہے۔ حکومتی اراکین نے امید ظاہر کی ہے کہ اپوزیشن سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور اجتماع منسوخ کرے گی، حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ ہماری روایات میں مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرتے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل اور حکومتی اراکین کا موقف سامنے آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس عنوان سے حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گی اور کمیٹی سے کوئی بات نہیں ہو گی جبکہ 22 نومبر کو پی ڈی ایم پشاور میں جلسہ ضرور کرے گی۔ فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اپنے جلسے کرے تو اس سے کورونا نہیں پھیلتا کیا۔؟
خبر کا کوڈ : 898583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش