QR CodeQR Code

دفعہ 370 ہٹاکر کشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم ہوا ہے، انوراگ ٹھاکر

18 Nov 2020 21:45

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے انچارج نے کہا کہ ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے اور انتخابات کے ذریعے لوگوں تک پہنچنے میں یقین رکھتے ہیں لیکن کچھ افراد گولیوں کا ڈر دکھا کر لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے انچارج اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ حکومت نے دفعہ 370 کو ختم کر کے جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے اور انتخابات کے ذریعے لوگوں تک پہنچنے میں یقین رکھتے ہیں لیکن کچھ لوگ گولیوں کا ڈر دکھا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹھاکر کو بی جے پی نے جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے منعقد ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کا انچارج بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 898586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898586/دفعہ-370-ہٹاکر-کشمیر-کے-لوگوں-کو-انصاف-فراہم-ہوا-ہے-انوراگ-ٹھاکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org