0
Wednesday 18 Nov 2020 21:45

دفعہ 370 ہٹاکر کشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم ہوا ہے، انوراگ ٹھاکر

دفعہ 370 ہٹاکر کشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم ہوا ہے، انوراگ ٹھاکر
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے انچارج اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ حکومت نے دفعہ 370 کو ختم کر کے جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے اور انتخابات کے ذریعے لوگوں تک پہنچنے میں یقین رکھتے ہیں لیکن کچھ لوگ گولیوں کا ڈر دکھا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹھاکر کو بی جے پی نے جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے منعقد ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کا انچارج بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 898586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش