0
Wednesday 18 Nov 2020 21:47

فاروق عبداللّہ اور محبوبہ مفتی کشمیر کے ہمدرد نہیں ہیں، اندریش کمار

فاروق عبداللّہ اور محبوبہ مفتی کشمیر کے ہمدرد نہیں ہیں، اندریش کمار
اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اور مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کشمیر خالی کر دینا چاہیئے۔ اندریش کمار جموں میں مسلم راشٹریہ منچ کے کنونشن سے خطاب کررہے تھے جس میں جموں و کشمیر میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آر ایس ایس لیڈر نے کہا کہ گلگت، بلتستان اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے دیگر حصے پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں ہیں اور انہیں خالی کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، لہٰذا انہیں اسے خالی کرنا چاہیئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اندریش کمار نے کہا کہ ایک بات ثابت ہوگئی ہے کہ جب دفعہ 370 اور 35 اے کو کالعدم قرار دیا گیا اور رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا تو کوئی بھی ان کی نظربندی کے خلاف احتجاج نہیں کرتا تھا تاہم انہیں وقتاً فوقتاً نظربندی سے رہا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں کا حراست سے رہا ہونے کے بعد لوگوں نے خیرمقدم نہیں کیا، عوام نے انہیں نہ صرف کشمیر بلکہ جموں میں بھی مسترد کردیا ہے۔

گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے لئے عوامی اتحاد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے پہلے بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ ترنگا نہیں اٹھائیں گی اور اس سے ان کی پارٹی کے اندر ناراضگی پھیل گئی۔ اندریش کمار  نے کہا کہ این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے بھی کہا کہ چین کے زیر سایہ کشمیر زیادہ محفوظ ہے، لہٰذا این سی میں فاروق عبداللہ کے خلاف بغاوت ہورہی ہے، ان دونوں رہنماؤں کو اپنی پارٹی سے مسترد ہونے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے کارکنوں میں ناراضگی ہے جو ان فیصلوں سے اتفاق نہیں کرتے جس نے انہیں انتخابات لڑنے پر مجبور کیا، لہٰذا یہاں ایک تجویز پیش کی جائے گی کہ فاروق عبداللہ جموں و کشمیر کے نمائندے نہیں ہیں، ان کی نمائندگی ختم ہوگئی ہے۔

اندریش کمار نے مزید کہا کہ اگر فاروق عبداللہ کو بھارت کے خلاف کام کرنا ہے تو بہتر ہے کہ وہ جموں و کشمیر اور قوم کو چھوڑ کر چین چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح اگر محبوبہ مفتی ترنگا نہیں اٹھانا چاہتی ہے تو اسے بھی جموں و کشمیر چھوڑ کر پاکستان یا کسی دوسرے ملک چلے جانا چاہیئے کیونکہ دوہری شہریت اور دو حلقے ختم ہوچکے ہیں اور آئندہ اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ زمین کے نئے قوانین پر لوگوں کی پریشانیوں کے سلسلے میں آر ایس ایس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ لوگوں کو اپنی زمینوں یا نوکریوں کی فکر نہیں کرنی چاہیئے، عوام کو ان کی زمین کی زیادہ قیمت ملے گی جو خوشحالی کا باعث بنے گی، کوئی انہیں زمین بیچنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ اندریش کمار نے کہا کہ انہوں نے (بی جے پی) نے فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور نیشنل کانفرنس کے ساتھ کام کیا ہے، جیسے انہوں نے وقتاً فوقتاً پی ڈی پی کے بانی مفتی محمد سعید اور پی ڈی پی کے صدر محبوبہ مفتی کے ساتھ کیا تھا تاہم ان سبھی تجربات میں ناکام رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 898588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش