1
Tuesday 17 Nov 2020 21:11

آیت اللہ زکزاکی کی غیر مشروط آزادی کیلئے "ابوجا" میں احتجاجی مظاہرہ

آیت اللہ زکزاکی کی غیر مشروط آزادی کیلئے "ابوجا" میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ زکزاکی کی غیرمشروط آزادی کے لئے دارالحکومت ابوجاء میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آیت اللہ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی فی الفور و بلامشروط آزادی کے مطالبات درج تھے۔ دوسری طرف بدھ کے روز نائیجیریا کی عدالت میں آیت اللہ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کے خلاف دائر بے سروپا مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ آیت اللہ زکزاکی کو 12 دسمبر 2015ء کے روز "زاریا قتل عام" کے بعد ان کی اقامتگاہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ اس قتل عام میں کم از کم 700 غیر مسلح شہریوں کو "نائیجیرین آرمی چیف کو قتل کرنے" کے الزام میں شہید کر کے ایک خفیہ اجتماعی قبر کے اندر دفن کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ 5 سالوں سے نائیجیرین جیل میں قید آیت اللہ زکزاکی اور ان کی اہلیہ فوج کی طرف سے فائر کی گئی گولیوں اور بموں کے زخموں کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی جسمانی امراض کو بھی جھیلنے پر مجبور ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے ان پر عائد بے بنیاد الزامات کو تاحال ثابت نہیں کیا جا سکا۔

تصاویر| تداوم تظاهرات مردم در پایتخت نیجریه در حمایت از شیخ زکزاکی



خبر کا کوڈ : 898590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش