0
Wednesday 18 Nov 2020 19:40

کورونا وائرس کا عالمی سطح پر تیزی سے پھیلاؤ تشویشناک ہے، ثروت اعجاز قادری

کورونا وائرس کا عالمی سطح پر تیزی سے پھیلاؤ تشویشناک ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے، مچھروں کے خاتمے کیلئے فوری طور پر اسپرے کرائے جائیں، حکومت بھی عوام کی صحت کیلئے ضروری اقدامات کو یقینی بنائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کورونا وائرس کا عالمی سطح پر تیزی سے پھیلاؤ تشویشناک ہے، کورونا وبا مسلمانوں کیلئے آزمائش ہے، اللہ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کی کثرت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کو عوام ہر حال میں یقینی بنائیں، قرنطینہ اسلامی آئیڈیا لوجی سے ثابت ہے، بلاجواز رش میں جانے سے گریز کیا جائے اور ماسک اور سوشل فاصلے کو یقینی بنایا جائے، ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی بجائے اسلامی آئیڈیالوجی کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں، سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے، ایس او پیز پر عمل کرکے کورونا پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے اور دنیا حق و سچ اور انصاف کی بالادستی کو یقینی نہ بنا کر عذاب الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں، مسلمانوں کے ساتھ پوری دنیا میں ظلم و زیادتی بالخصوص کشمیر، فلسطین، شام، برما، یمن و دیگر ممالک سے متعلق اقوام متحدہ کو خاموشی توڑنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 898592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش