QR CodeQR Code

اپوزیشن جماعتوں کے جلسے، جلوسوں سے نمٹنے کیلئے پولیس نے تیاری شروع کر دی

18 Nov 2020 20:02

حکومتی احکامات کے بعد آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں موجود انٹی رائٹس فورس کا سامان اور نفری کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، تاکہ ہنگامی صورتحال سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے گا۔ تمام ریجنز کو اینٹی رائٹ میں تعینات نفری، انسپکٹرز، سب انسپکٹر اور اے ایس آئیز کی تفصیلات بھی بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ جلسے اور احتجاجی مظاہروں  سے نمٹنے کیلئے پولیس نے نفری اور اضلاع میں موجود سامان سمیت تمام سورسز کے حوالے سے ورکنگ شروع کر دی ہے۔ حکومتی احکامات کے بعد آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں موجود انٹی رائٹس فورس کا سامان اور نفری کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، تاکہ ہنگامی صورتحال سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے گا۔ تمام ریجنز کو اینٹی رائٹ میں تعینات نفری، انسپکٹرز، سب انسپکٹر اور اے ایس آئیز کی تفصیلات بھی بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔ تفصیلات موصول ہونے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کن جن اضلاع میں نفری اور سامان کی کمی کا سامنا ہوگا، وہاں کتنا سامان اور نفری فراہم کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 898594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898594/اپوزیشن-جماعتوں-کے-جلسے-جلوسوں-سے-نمٹنے-کیلئے-پولیس-نے-تیاری-شروع-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org