0
Wednesday 18 Nov 2020 20:34

اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے، حکومت اپنے وقت پر ہی تحلیل ہوگی، ملک عامر ڈوگر 

اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے، حکومت اپنے وقت پر ہی تحلیل ہوگی، ملک عامر ڈوگر 
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے نامزد مشیر برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے، حکومت اپنے وقت پر تحلیل ہوگی، وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے اب ملک میں معاشی و اقتصادی بہتری آنا شروع ہوچکی ہے، جلد عوام بھی تبدیلی محسوس کریں گے، مہنگائی مافیاز کی پیدا کردہ ہے، جنہیں نکیل ڈالنے کے لیے ادارے متحرک ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر انصاف یوتھ ونگ کے رہنماء ملک معاویہ کی جانب سے ملک عامر ڈوگر کو وزیراعظم کا مشیر بننے پر ان کی سہرا بندی اور مٹھائی پیش کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک معاویہ نے ملک عامر ڈوگر کی سہرا بندی کی، آتش بازی بھی کی، جبکہ مٹھائی بھی تقسیم کی۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ موس سے جمہوری اداروں کو خطرات لاحق ہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں، جلد عوام کو ریلیف محسوس ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 898606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش