0
Sunday 22 Nov 2020 23:23

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے بلوچستان سے پیدل مارچ کے شرکاء ملتان پہنچ گئے

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے بلوچستان سے پیدل مارچ کے شرکاء ملتان پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ فرانس کی جانب سے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرنے پر فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالنے کے لیے بلوچستان کے علاقے کھچی بولان سے اسلام آباد تک پیدل لانگ مارچ کا ملتان پہنچنے پر ملتان پریس کلب کے باہر تحریک جوانان پاکستان کے ضلعی صدر عامر روف، سینیئر نائب صدر حسن بھٹہ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد زبیر، شہزاد اور ممتاز احمد بھٹہ نے استقبال کیا۔ اس موقع پر پیدل لانگ مارچ کے شرکاء کی دستار بندی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، پیدل لانگ مارچ کی قیادت صوبائی ترجمان تحریک نوجوانان پاکستان بلوچستان بابر خان کر رہے تھے، مارچ میں 10 رکنی وفد ضلعی صدر بابو عمرانی، نائب صدر محبوب علی، ضلعی ترجمان غلام فاروق جتوئی، قاضی نجیب اللہ، عمران اللہ عمرانی، حسین خان، سید ظفراللہ کشمور، قیصر خان، کریم بخش رضی بھی شریک تھے۔

اس موقع پر تحریک جوانان پاکستان ضلع ملتان کے صدر عامر رئوف اور صوبائی ترجمان بابر خان نے پیدل لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہماری جان، مال، اولاد سب قربان ہیں، نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرکے فرانس نے ناقابل معافی جرم کیا ہے، ہم اسلام آباد پہنچ کر دھرنا دیں گے، یہ دھرنا حکومت پاکستان کی طرف سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور فرانس کی مصنوعات کے سرکاری بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائد تحریک جوانان پاکستان عبداللہ حمید گل کا پیغام پاکستان بھر میں پہنچا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 898621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش