0
Wednesday 18 Nov 2020 22:32

گلگت، حلقہ2 میں ووٹوں کی گنتی 36 گھنٹوں سے جاری، حالات کشیدہ، فوج تعینات

گلگت، حلقہ2 میں ووٹوں کی گنتی 36 گھنٹوں سے جاری، حالات کشیدہ، فوج تعینات
اسلام ٹائمز۔ گلگت حلقہ دو کے ووٹوں کی گنتی چھتیس گھنٹے بعد بھی پوری نہ ہوسکی، شہر میں بے یقینی کی فضا ہے اور صورتحال کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ گلگت شہر میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان الگ الگ جگہوں پر جمع ہیں اور کسی بھی ممکنہ تصادم سے بچنے کیلئے پاک فوج نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت حلقہ دو میں پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ خان، پیپلزپارٹی کے جمیل احمد اور نون لیگ کے حفیظ الرحمن کے مابین مقابلہ تھا۔

الیکشن کی رات سامنے آنے والے نتائج کے مطابق پی پی کے جمیل احمد چھ سو ووٹوں سے جیت گئے تھے جبکہ تحریک انصاف کے فتح اللہ خان دوسرے اور نون لیگ کے حفیظ الرحمن تیسرے نمبر پر تھے۔ اگلی صبح آر او کی جانب سے فتح اللہ خان کو دو ووٹوں سے فاتح قرار دیدیا گیا، جس کے خلاف پیپلزپارٹی نے دھرنا دیا اور یہ دھرنا ابھی تک جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے مطالبے پر حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی، جو گذشتہ روز شروع ہوئی تھی، لیکن ابھی تک یہ گنتی مکمل نہ ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 898626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش