QR CodeQR Code

خواتین کے ووٹ کاسٹ نہ ہونے پر داریل ڈوڈشال سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم

18 Nov 2020 22:48

اس حلقے میں جے یو آئی کے امیدوار رحمت خالق کو 74 ووٹوں سے پی ٹی آئی کے حیدر خان پر برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر نے غذر یاسین کے ایک سٹیشن پر بھی دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا جہاں غیر قانونی طور پر بیلٹ باکس کو باہر لے جایا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے داریل ڈوڈشال پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے حلقے کا رزلٹ روک لیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈوڈشال سٹیشن پر خواتین نے ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے الیکشن ایکٹ کے تحت دوبارہ پولنگ ہوگی۔ اس حلقے میں جے یو آئی کے امیدوار رحمت خالق کو 74 ووٹوں سے پی ٹی آئی کے حیدر خان پر برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر نے غذر یاسین کے ایک سٹیشن پر بھی دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا جہاں غیر قانونی طور پر بیلٹ باکس کو باہر لے جایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 898629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898629/خواتین-کے-ووٹ-کاسٹ-نہ-ہونے-پر-داریل-ڈوڈشال-سٹیشن-دوبارہ-پولنگ-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org