QR CodeQR Code

پشاور، سی ٹی ڈی اہلکار رضوان عباس کی مبینہ خودکشی

18 Nov 2020 23:39

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ سے رضوان عباس ادارے میں بحیثیت ڈرائیور بھی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ رضوان کی نعش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس لائنز پشاور میں سی ٹی ڈی اہلکار نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز پشاور میں سی ٹی ڈی کے کانسٹیبل رضوان عباس کی خون میں لت پت نعش برآمد ہوئی ہے، ادارے کے ذمہ داران کے مطابق رضوان نے فائرنگ کرکے خودکشی کی ہے، تاہم ابھی اس امر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ سے رضوان عباس ادارے میں بحیثیت ڈرائیور بھی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ رضوان کی نعش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 898635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898635/پشاور-سی-ٹی-ڈی-اہلکار-رضوان-عباس-کی-مبینہ-خودکشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org