QR CodeQR Code

کاشتکاروں کی معاشی بہتری کیلئے حکومت پنجاب انقلابی نتائج کے حامل منصوبوں پر عمل پیرا ہے، ثاقب علی

19 Nov 2020 21:29

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا لیہ میں کورونا سے متاثر خاندانوں میں کھاد، بیج، کچن گارڈینگ، کیش گرانٹ تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید سہولیات کی سبسڈی پر فراہمی اور بہتر پیداوار پر حوصلہ افزائی ہمارا نصب العین ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کاشتکاروں کی معاشی بہتری کے لئے حکومت پنجاب اور غیرسرکاری تنظیمیں انقلابی و درس نتائج کے حامل منصوبوں پر عمل پیرا ہے تاکہ کاشکاروں کو فصلات کی بہتر پیداوار کے لئے مختلف سہولیات فراہم کرکے انہیں معاشی طور پر مضبوط کیاجاسکے۔ یہ بات سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے لیہ میں محکمہ زراعت، غیرسرکاری تنظیموں دوآبہ فانڈویشن اور ڈبلیو ایچ ایچ کے تعاون سے کورونا سے متاثر خاندانوں میں کھاد، بیج، کچن گارڈینگ، کیش گرانٹ تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشفاق حسین سیال موجود تھے۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے کاشتکاروں کی معاشی بہتری کے لئے کھاد، بیج، کچن گارڈینگ، کیش گرانٹ تقسیم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر کامل یقین رکھتی ہے۔کاشتکاروں کو جدید سہولیات کی سبسڈی پر فراہمی اور بہتر پیداوار پر حوصلہ افزائی ہمارا نصب العین ہے۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ محکمہ زراعت، غیرسرکاری تنظیموں کے تعاون سے کھاد، بیج، کچن گارڈینگ ٹول کٹس کی فراہم ایک احسن اقدام ہے جس سے کاشتکار بھائی اپنی معاشی بہتری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی فصلات کو مزید بہتر بناسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نئے منصوبوں اور بہتر پیداوار کے لئے کاشتکار بھائیوں کی بروقت رہنمائی کریں تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ کو ممکن بنایاجاسکے۔ تقریب میں مختلف سو چھوٹے کاشتکاروں میں کھاد، بیج، کچن گارڈینگ، کیش گرانٹ تقسیم کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 898636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898636/کاشتکاروں-کی-معاشی-بہتری-کیلئے-حکومت-پنجاب-انقلابی-نتائج-کے-حامل-منصوبوں-پر-عمل-پیرا-ہے-ثاقب-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org