0
Wednesday 18 Nov 2020 23:54

گلگت بلتستان الیکشن پرامن ہوئے، رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی، فافن رپورٹ

گلگت بلتستان الیکشن پرامن ہوئے، رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی، فافن رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن پرامن طریقے سے ہوئے جبکہ رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی۔ غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے اور رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند پولنگ اسٹیشنز پر بدمزگی کے واقعات رپورٹ ہوئے اور چند پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔ فافن رپورٹ کے مطابق 20 حلقوں کے نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا، 20 حلقوں میں سے 7 میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا جبکہ مردوں کے مقابلے میں خواتیں کا ٹرن آؤٹ کم رہا۔ فافن رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 898641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش