0
Thursday 19 Nov 2020 02:02

کرم، پیواڑ واقعہ کے متاثرین کی ہرممکن مالی امداد کی جائے گی، ڈی سی کرم

کرم، پیواڑ واقعہ کے متاثرین کی ہرممکن مالی امداد کی جائے گی، ڈی سی کرم
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں حادثہ کے متاثرین کی مالی امداد کی جائے گی اور زخمیوں کو ہر قسمی طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پاراچنار میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایف ڈی ایم اے کو متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن امداد کرنے کا کہا گیا ہے اور زخمیوں کی بہتر طریقے سے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں جبکہ متاثرین کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آج صبح پیواڑ میں شادی کی تقریب کے دوران چھت گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ تیس زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 898658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش