QR CodeQR Code

حکومت نے ہمیں روکا تو مزاحمت کریں گے، رانا ثناء ﷲ

19 Nov 2020 08:50

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل نواز کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت نے جلسوں پر پابندی لگا کر غلط فیصلہ کیا ہے، ایس او پیز پر عمل ہونا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم (ن) کےسینئر رہنما رانا ثناء ﷲ کا کہنا ہے کہ حکومت نے جلسوں پر پابندی لگا کر غلط فیصلہ کیا ہے، ایس او پیز پر عمل ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ہمیں روکا تو پوری طاقت کے ساتھ مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے سہولت فراہم کرنی چاہیے، مفت ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کرنے چاہیں، اربوں روپے کے فنڈز کہاں استعمال کیے گئے ہیں؟۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث حکومت نے جلسوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا پھیل رہا ہے، کسی بھی اجتماع میں 300 سے زائد لوگ جمع نہ ہوں۔ ہم نے شیڈول جلسہ ملتوی کر دیا دیگر جماعتیں بھی جلسے نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 898669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898669/حکومت-نے-ہمیں-روکا-مزاحمت-کریں-گے-رانا-ثناء-ﷲ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org