0
Thursday 19 Nov 2020 09:07

تعلیمی ادارے 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کرنے کی تجویز

تعلیمی ادارے 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کرنے کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اپنی تجاویز صوبوں کو بھجوا دیں۔وفاقی وزارت تعلیم نے تجویز دی ہے کہ تعلیمی اداروں کو  24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیا جائے۔ وزارت تعلیم نے تجویز دی ہے ہے کہ 24نومبر سے پرائمری اسکولز بند کر دیے جائیں، 2دسمبر سے مڈل اسکولز بند کیے جائیں، 15 دسمبر سے ہائر سیکنڈری اسکولز بند کیے جائیں۔ تجویز دی گئی ہے کہ اساتذہ اداروں میں حاضری یقینی بنائیں اور آن لائن ایجوکیشن کیلئے تیاری کی جائے، مقامی طور پر ٹیلی اسکول، ریڈیوسمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک بڑھانے کی تجویزکے تحت میڑک، انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021ء میں لیے جائیں۔ وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 23نومبر کو ہو گی، اس اجلاس میں صوبے اپنی تجاویزپیش کریں۔ یال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ بلانے کی ہدایت کی ہے جب کہ تعلیمی اداروں کے حوالے سے آئندہ ہفتے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 898671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش