0
Thursday 19 Nov 2020 09:40

پاکستان، 1 دن میں کورونا کے 2500 نئے کیسز

پاکستان، 1 دن میں کورونا کے 2500 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 36 ہزار 899 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 50 لاکھ 55 ہزار 382 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 547 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 18 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 886 مریض اس بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 248 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 32 ہزار 5 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 535 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 26 ہزار 674 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 58 ہزار 559 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 764 ہو گئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 284 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 519 ہو گئیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 52 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 318 ہو گئیں۔
خبر کا کوڈ : 898672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش