QR CodeQR Code

کراچی والوں کا طویل انتظار ختم، سرکلر ریلوے آج سے ٹریک پر آئیگی

19 Nov 2020 10:05

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے سی آر کا افتتاح کرینگے۔ مسافر جمعہ سے سفر کرسکیں گے، یک طرفہ زیادہ سے زیادہ کرایہ پچاس روپے مقرر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے باسیوں کا طویل انتظار ختم ہوگیا، کراچی سرکلر ریلوے آج سے ٹریک پر آئے گی، وزیر ریلوے شیخ رشید افتتاح کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے آج سے ٹریک پو آجائے گی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے سی آر کا افتتاح کریں گے۔ مسافر جمعہ سے سفر کرسکیں گے، یک طرفہ زیادہ سے زیادہ کرایہ پچاس روپے مقرر کیا گیا ہے، ایک بوگی میں چھیاسٹھ مسافر نشستوں اور چوبیس افراد کھڑے ہو کر سفر کریں گے۔

کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، ٹرین پپری ریلوے اسٹیشن سے صبح 7 بجے روانہ ہوگی، ٹرین ملیر ہالٹ، ڈرگ روڈ سے ہوتی ہوئی ساڑھے 8 بجے سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ پپری ریلوے اسٹیشن سے دوسری بار یہ ٹرین شام 4 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، ٹرین شام 6 بجے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی، تیسری ٹرین صبح 7 بجے سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی، ٹرین کینٹ، ڈرگ روڈ، ایئرپورٹ ہالٹ سے ہوتی ہوئی ساڑھے 8 بجے پپری پہنچے گی۔


خبر کا کوڈ: 898673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898673/کراچی-والوں-کا-طویل-انتظار-ختم-سرکلر-ریلوے-ا-ج-سے-ٹریک-پر-ا-ئیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org