0
Thursday 19 Nov 2020 11:02

بھارتی قابض فوج کے مظالم جاری، ضلع جموں میں مزید 4 کشمیری شہید

بھارتی قابض فوج کے مظالم جاری، ضلع جموں میں مزید 4 کشمیری شہید
اسلام ٹائمز۔ ھارتی قابض فوج کے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں۔ ضلع جموں میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا، نوجوان جموں سے سری نگر جا رہے تھے۔ ٹرک پر سوار نوجوانوں کو ٹال پلازہ پر شہید کیا گیا۔ دوسری جانب نیویارک میں کشمیر مشن یو ایس اے کے زیراہتمام بھارتی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں آزادکشمیر کے جھنڈے اور پوسٹر اٹھائے پاکستانی و کشمیری شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرے کا مقصد کانفرنس کے شرکا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا تھا۔ احتجاج بھارتی قونصلیٹ میں امریکی کاروباری شخصیات کو دیئے گئے ناشتے اور کانفرنس کے موقع پر کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 898687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش