QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان کی ٹیم نے نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لیا

19 Nov 2020 11:32

پاکستان بھر سے 200 ایتھلیٹس ایونٹ میں شرکت کیلئے جنوبی وزیرستان پہنچے جہاں انکا زبردست استقبال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ جنوبی وزیرستان میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور پہلا تائیکوانڈو ایونٹ تھا جس میں وزیرستان کی ٹیم ’’وزیرستان ازمرئی‘‘ ایونٹ کی فاتح قرار پائی۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج سپن کئی میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیرستان کی ٹیم ’’وزیرستان ازمرئی‘‘ ایونٹ کی فاتح قرار پائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج سپن کئی میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے تحت ہونے والے اس ایونٹ میں 8 ٹیموں نے شرکت کی، جبکہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستان بھر سے 200 ایتھلیٹس ایونٹ میں شرکت کیلئے جنوبی وزیرستان پہنچے جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ جنوبی وزیرستان میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور پہلا تائیکوانڈو ایونٹ تھا جس میں وزیرستان کی ٹیم  ’’وزیرستان ازمرئی‘‘ ایونٹ کی فاتح قرار پائی، جبکہ خیبر پختونخوا کی ٹیم رنرز اپ رہی۔ واضح رہے کہ ایف سی کے پی (جنوبی) نے اس ایونٹ کا انعقاد کیا تھا۔ ایونٹ کا مقصد مقامی نوجوانوں کو قومی سطح پر مواقع فراہم کرنا تھا۔


خبر کا کوڈ: 898693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898693/جنوبی-وزیرستان-کی-ٹیم-نے-نیشنل-تائیکوانڈو-چیمپئن-شپ-جیت-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org