0
Thursday 19 Nov 2020 11:42

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور ایک جوان زخمی ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے پاش زیارت کے قریب فورسز کی چیک پوسٹ پر فائر کھول دیا جس کے باعث 32 سالہ حوالدار مطلوب احمد اور 25 سالہ سپاہی سلمان شوکت شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 898696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش