QR CodeQR Code

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی زیرِ صدارت اجلاس، ٹرانسفر پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ

19 Nov 2020 11:43

محکمہ جنگلات میں دو سال سے زائد ایک ہی عہدے پر تعینات تمام ملازمین کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ میں بھی ایسے تمام ملازمین کے تبادلوں کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس نے ٹرانسفر پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ونز کی منظوری خالی آسامیوں پر بھر تیوں پر پیشرفت کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دو سالوں سے ایک ہی عہدے پر تعینات ملازمین کے تبادلوں کی پالیسی کے تحت محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے 437 ملازمین کا تبادلہ کر دیا ہے، مزید 500 کا تبادلہ ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ خوراک میں اب تک 72 ملازمین کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، دو سالوں سے ایک ہی ضلع میں تعینات تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کا بھی تبادلہ کیا جائے۔

محکمہ جنگلات میں دو سال سے زائد ایک ہی عہدے پر تعینات تمام ملازمین کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ میں بھی ایسے تمام ملازمین کے تبادلوں کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت میں ایک ہی عہدے پر دو سالوں سے تعینات ملازمین کا ڈیٹا تیار کیا جا رہا ہے، پانچ دسمبر تک ایسے تمام ملازمین کے تبادلوں کا سارا عمل مکمل کیا جائے گا۔ بندوبستی اضلاع میں مختلف گریڈ کے اساتذہ کی ساڑھے سات ہزار آسامیاں مشتہر کر دی گئیں ہیں۔ ضم اضلاع میں اساتذہ کی 3442 آسامیاں مشتہر کر دی گئیں ہیں، اساتذہ کی بھرتیوں کا سارا عمل اگلے 4 مہینوں میں مکمل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 898697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898697/وزیراعل-ی-خیبر-پختونخوا-کی-زیر-صدارت-اجلاس-ٹرانسفر-پالیسی-پر-عملدرآمد-کا-جائزہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org