0
Thursday 19 Nov 2020 12:22

میرپورخاص، رینجرز پر سیریل حملوں میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

میرپورخاص، رینجرز پر سیریل حملوں میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اندرون سندھ کے شہر میرپورخاص میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز پر سیریل حملوں میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان کا تعلق سندھ ریوولیوشن آرمی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی شاہد حیات اور عارف عزیز نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے سندھ کے شہر میرپورخاص میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز پر سیریل حملوں میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار چاروں ملزمان کا تعلق سندھ ریوولیوشن آرمی سے ہے۔ گرفتار ملزمان میں سارنگ عرف سہیل میرانی، بشیر احمد، انیس احمد اور خاوند بخش عرف سلیم سندھی شامل ہیں، سندھ ریوولیوشن آرمی کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ دہشتگردی کیلئے فنڈنگ دیتی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف کے مطابق ایس آر اے کا کمانڈر اصغر  علی عرف سجاد شاہ  ہے، ملزمان نے 10 جون کو گلستان جوہر میں رینجرز موبائل پر دستی حملہ کیا، 10 جون کو دوسرا حملہ رینجرز چوکی منزل ملیر میں کیا گیا، 2 راہگیر زخمی ہوئے، 19 جون کو لیاقت آباد احساس پروگرام کے باہر رینجرز موبائل پر حملہ کیا، حملے میں ایک شہری جاں بحق، رینجرز اہلکار سمیت آٹھ زخمی ہوئے تھے، 19 جون کو گھوٹکی میں رینجرز موبائل پر حملہ ہوا، دو اہلکارا ور ایک شہری شہید ہوئے، 8 جولائی کو بیکری پر دستی بم حملہ ہوا، ریٹائرڈ رینجرز اہلکار شہید ہوا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان مبینہ ٹاؤن تھانے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ملزمان چینی انجینئرز بس حملے میں بھی ملوث ہیں، 11 حملوں کی سیریز تھی، جن میں 6 کراچی میں ہوئے، گروپ کے سرغنہ مفرور ہیں، جلد گرفتار ہوں گے، ایس آر اے کا سربراہ افغانستان میں ہے، دہشتگردوں کو ہدایات افغانستان سے ہی دی جا رہی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 898715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش