0
Thursday 19 Nov 2020 13:06

کورونا، آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا، آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں کورونا کی دوسری وبا کے پیش نظر 15 دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں 15 دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہوگا، صرف لازمی خدمات کے شعبے ایس او پیز کے تحت اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، سرکاری دفاتر میں 50 فیصد حاضری رکھی جائے گی، تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں اور بازار، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ انٹری پوائنٹس پر سخت اسکریننگ کا عمل ہوگا، مذہبی اجتماعات اور نماز جنازہ مکمل ایس او پی کے تحت ہوں گے، شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری وبا نے شدت پکڑ لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 898730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش