0
Thursday 19 Nov 2020 14:56

کورونا وائرس، اب کیا ہونے والا ہے؟ بل گیٹس کی چند پیشن گوئیاں

کورونا وائرس، اب کیا ہونے والا ہے؟ بل گیٹس کی چند پیشن گوئیاں
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والی کورونا وائرس کی وبا کب تک برقرار رہ سکتی ہے، اس بارے میں حتمی طور پر تو کچھ کہنا مشکل ہے مگر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اس حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ویکسینز کے حوالے سے مثبت رپورٹس کے بعد بل گیٹس نے وباء کے بعد کی زندگی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز ڈیل بک کانفرنس کے دوران ایک انٹرویو میں انہوں نے کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے بعد کی زندگی کے حوالے سے چند دلچسپ پیشگوئیاں کی ہیں۔ بل گیٹس نے کہا کہ رواں برس کورونا وائرس کی وباء کے نتیجے میں دفتری امور اور سفر میں آنے والی تبدیلیاں وباء کے خاتمے کے بعد بھی برقرار رہیں گی۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میری پیشنگوئی ہے کہ 50 فیصد کاروباری سفر اور دفاتر کے 30 فیصد سے زیادہ دن ختم ہوجائیں گے، بڑی تبدیلیوں میں سے ایک یہ ہوگی کہ کسی طرح کمپنیاں کام سے متعلق سفر کا انتظام کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کاروباری سفر کے لئے ایک سے دوسری جگہ جاکر لوگوں سے مل کر کاروباری امور طے کئے جاتے تھے اور بل گیٹس کے مطابق اب یہ سنہری اصول نہیں رہے گا اور بیشتر کمپنیاں اس طرح کے کاروباری دوروں سے گریز کریں گی۔ بل گیٹس نے کہا کہ جہاں تک گھر سے کام کرنے کی بات ہے کچھ کمپنیاں ایک یا دوسری انتہا کو ترجیح دیں گی یعنی کہیں سے بھی ملازمین کو ہمیشہ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی یا کسی ایک کو بھی یہ سہولت نہیں دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 898749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش