QR CodeQR Code

حافظ سعید کو دہشتگردی کے جرم میں ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

19 Nov 2020 15:12

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعید سمیت چار ملزمان کو دو مقدمات میں سزائیں سنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید کو قید کی سزا سنا دی۔ لاہور میں جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 16/19 اور 25/19 پر فیصلہ سناتے ہوئے حافظ سعید سمیت چار افراد کو 2 مقدمات میں قید کی سزائیں سنائیں۔ حافظ محمد سعید، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے دس، دس سال کی سزا سنائی جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

حافظ سعید جولائی 2019ء سے گرفتار ہیں اور ان کیخلاف اب تک چار مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔ جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل 41 مقدمات درج ہیں جن میں سے 24 مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ باقی اے ٹی سی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ حافظ سعید کو اس سے قبل رواں سال 12 فروری کو جج ارشد حسین بھٹہ نے ہی دو کیسز میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


خبر کا کوڈ: 898753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898753/حافظ-سعید-کو-دہشتگردی-کے-جرم-میں-ساڑھے-10-سال-قید-کی-سزا-سنا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org