QR CodeQR Code

اگر کوئی پارٹی کے سی آر کو لینا چاہیئے تو ہم پرائیویٹائز کر دینگے، شیخ رشید

19 Nov 2020 15:15

کراچی اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جيسے جيسے قبضہ ختم ہوگا، کے سی آر آگے بڑھتی جائے گی، ايک سال ميں کراچی سرکلر ریلوے کو جديد طرز کا بنا دينگے، کراچی میں بہت بڑا قبضہ مافیا ہے، 25 سال سے قبضہ مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی سرکلر ٹرین کا کرایہ 50 سے 30 روپے کرنے کا اعلان کر دیا، ٹرین صبح کراچی اسٹیشن سے 7 بجے پیپری کیلئے روانہ ہوگی۔ کراچی اسٹیشن پر سرکلر ریلوے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوکل ٹرین کا کرایہ 30 روپے ہوگا، جبکہ پہلے روز 20 نومبر کو شہریوں کو ٹرین میں مفت سفر کی سہولت دی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سرکلر ریلوے کا تمام سامان کراچی لے آئے ہیں، ٹرین کیلئے ہم 15 دنوں میں 12 پھاٹک لگائیں گے، جیسے جیسے پل بنتے جائیں گے، کے سی آر کے ٹریک میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پارٹی کے سی آر کو لینا چاہیئے تو ہم اسے پرائیویٹائز کر دیں گے، ٹینڈر میں کم سے کم 3 پارٹیاں آنی چاہئیں۔

ٹرین سے متعلق وزیر ریلوے نے مزید بتایا کہ کے سی آر کیلئے 90 لاکھ کی ایک ایک کوچ بنی ہے، ابھی تک 17 ملین کے سی آر پر لگ چکے ہیں، 25 سال بعد کے سی آر عوام کیلئے چل رہی ہے، 14روز بعد 14 کلومیٹر کا ٹریک بھی فعال کر دیں گے، حادثات سے بچنے کے لئے 12 پھاٹک لگائے جائيں گے۔ قبضہ مافیا سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ قبضہ مافيا کيخلاف ريلوے کو تعاون حاصل نہيں، جيسے جيسے قبضہ ختم ہوگا، کے سی آر آگے بڑھتی جائے گی، ايک سال ميں کے سی آر کو جديد طرز کا بنا ديں گے، کراچی میں بہت بڑا قبضہ مافیا ہے، 25 سال سے قبضہ مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 898754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898754/اگر-کوئی-پارٹی-کے-سی-ا-ر-کو-لینا-چاہیئے-ہم-پرائیویٹائز-کر-دینگے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org