0
Thursday 19 Nov 2020 16:26

کراچی، تجاوزات کیخلاف آپریشن، مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ

کراچی، تجاوزات کیخلاف آپریشن، مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انسداد تجاوزات سیل  اور پولیس کی جانب سے منظور کالونی میں تجاوزات کے خلاف اچانک آپریشن کے بعد مشتعل مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے منظور کالونی میں تجاوزات گرانے کے لئے ہیوی مشنری پہنچائی گئی ہے، حالات خراب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے واٹر کینین بھی منگوا لی گئی ہے، علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے احتجاج کرنے والے افراد کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔

اس سے قبل کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل کے عملے نے آپریشن کے دوران ناظم آباد میں پل کے نیچے آباد خانہ بدوشوں کو ہٹا دیا تھا، عملے نے لیاری ندی پر قائم جھونپڑے بھی گرا دیئے تھے۔ کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل  کے عملے نے شاہ فیصل کے علاقے میں فٹ پاتھ پر قائم بازار ہٹاکر متعدد پتھارے اور سامان ضبط کرلیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 898766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش