QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ ہوا تو قیادت پر مقدمات درج ہونگے، خیبر پختونخوا حکومت

19 Nov 2020 17:24

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا میں اضافہ ہوا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی، ایپی ڈیمک قانون کے تحت اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہدایات کے باوجود ایسا ہوا تو قیادت کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا میں اضافہ ہوا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی، ایپی ڈیمک قانون کے تحت اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے، یہ سب لوگ کرپشن بچانے کے چکر میں ہیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی پی ڈی ایم کو جلسے سے روکنے کیلئے سفارشات تیار کر لی ہیں۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اس سلسلے میں وزیراعلٰی پنجاب کو ابتدائی سفارشات ارسال کر دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 898779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898779/پی-ڈی-ایم-کا-پشاور-جلسہ-ہوا-قیادت-پر-مقدمات-درج-ہونگے-خیبر-پختونخوا-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org