QR CodeQR Code

چلاس، نامعلوم شرپسندوں نے پل کو آگ لگا دی

19 Nov 2020 17:35

ہفتہ اور جمعرات کی درمیانی شب چلاس شہر کو کھنبری سے ملانے والے پل کو شرپسندوں نے آگ لگا دی جس کی وجہ سے پل کا پیشتر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ پل کو جلانے سے چلاس اور کھنبری کے درمیان زمینی رابطہ کٹ چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چلاس میں لکڑی کے پل کو نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگا دی۔ ہفتہ اور جمعرات کی درمیانی شب چلاس شہر کو کھنبری سے ملانے والے پل کو شرپسندوں نے آگ لگا دی جس کی وجہ سے پل کا پیشتر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ پل کو جلانے سے چلاس اور کھنبری کے درمیان زمینی رابطہ کٹ چکا ہے۔ دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ میر افضل نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پل جلانے والوں کا تعاقب کرینگے۔ انہوں نے آئی جی گلگت بلتستان کو واقعہ کی تہہ تک جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملزمان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
 


خبر کا کوڈ: 898782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898782/چلاس-نامعلوم-شرپسندوں-نے-پل-کو-ا-گ-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org